مصباح الحق نے ظہیرعباس کے زیادہ ٹیسٹ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا

مصباح الحق نے ظہیرعباس کے زیادہ ٹیسٹ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا
 مصباح الحق نے ظہیرعباس کے زیادہ ٹیسٹ رنزوں کا ریکارڈ توڑ دیا

  

برج ٹاؤن (نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز ظہیرعباس کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح مصباح زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، مصباح نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، ظہیرعباس نے 5062 رنز بنا رکھے تھے۔

، پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 10041 رنز بنا رکھے ہیں۔ مصباح جب کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں ظہیرعباس کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک رن کی ضرورت تھی، انہوں نے اپنی اننگز کا پہلا رن بناتے ہیں سابق بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -