قومی کیوئسٹ محمدبلال کیلئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان

قومی کیوئسٹ محمدبلال کیلئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے گزشتہ ماہ قطر میں منعقدہ 33ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی کیوئسٹ محمدبلال کیلئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ بلال نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
منگل کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلال نے ایشین چیمپئن شپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم نے بلال کیلئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔