ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی تیاریاں ، ٹرائنگولرہاکی سیریز آج سے شروع

ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی تیاریاں ، ٹرائنگولرہاکی سیریز آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے شیڈول ٹرائنگولر سیریز آج سے شروع ہوگی جبکہ ابتدائی میچ پاکستان سینئرز اور پاکستان وائٹس کے درمیان جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ 2014 سے محروم رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ ٹرائنگولر سیریز کے ابتدائی میچ میں پاکستان سینئر ٹیم پاکستان وائٹس کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان سینئر ٹیم کی کپتانی کے فرائض حسیم خان انجام دیں گے جبکہ وائٹس کی قیادت کاشف شاہ کریں گے، بعد ازاں سیریز میں شریک ٹیمیں قصور، اوکاڑہ، گوجرہ، راولپنڈی اور مردان میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران ٹیم کو خصوصی مشقیں کروانے کے علاوہ پاکستان وائٹس کے ساتھ بھی ٹرائنگولر سیریز رکھی گئی ہے۔ یہ مقابلے لاہور، پنڈی، گوجرہ، قصور، اوکاڑہ اور مردان میں کھیلے جائیں گے۔