پنجاب انٹرڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ لاہور نے جیت لی،

پنجاب انٹرڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ لاہور نے جیت لی،

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب انٹرڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں لاہور نے 126.95پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی جیت لی۔ گوجرانوالہ نے 124.80پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ملتان اور جھنگ نے 105.45پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں لاہور کے محمد فاضل بہترین جمناسٹ قرار دیئے گئے انفرادی ایونٹس مقابلوں میں فلور ایونٹ پر لاہور کے غوث بشیر نے پہلی لاہور کے محمد حسیب نے دوسری جبکہ ملتان کے زین رؤف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوملڈ ہارس ایونٹ پر گوجرانوالہ کے عنصر اقبال نے پہلی لاہور کے محمد فاضل نے دوسری جبکہ باقر حسین جھنگ اور عنصر اقبال گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ والٹ ایونٹ پر محمد فاضل نے پہلی غوث بشیر نے دوسری جبکہ باقر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ونگ ایونٹ پر شیخوپورہ کے عدنان الحق نے پہلی محمد فاضل نے دوسری جبکہ باقر حسین اور عنصر اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پیرلل بارز ایونٹ پر ملتان کے زین رؤف نے پہلی محمد سفیان نے دوسری جبکہ عنصر اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہائی بار ایونٹ پر محمد فاضل نے پہلی محمد سفیان نے دوسری جبکہ عنصر اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہائی بار ایونٹ پر محمد فاضل نے پہلی محمد سفیان نے دوسری جبکہ عنصر اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے گیارہ ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ چمپئن شپ کے مہمان خصوصی پروفیسر پائندہ اے ملک صدر پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -