ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز بدستورسرفہرست

ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز بدستورسرفہرست
 ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز بدستورسرفہرست

  

پیرس (اے پی پی) اینڈی مرے اور سرینا ولیمز ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بارسلونا اوپن کے چیمپئن رافیل نڈال پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، اسٹٹ گارٹ کی چیمپئن لارا سیگمونڈ 19 درجے ترقی پا کر 30ویں نمبر پر آ گئیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے تحت مینز سنگلز میں اینڈی مرے پہلے، نوویک جوکووچ دوسرے، سٹانسلاس واورینکا تیسرے، راجر فیڈرر چوتھے، رافیل نڈال پانچویں، میلوس راؤنک چھٹے، کائی نیشکوری ساتویں، مرین کلچ آٹھویں، ڈومنک تھیم نویں اور ڈیوڈ گوفن دسویں نمبر پر موجود ہیں، ٹامس برڈچ ایک سیڑھی چڑھ کر 12ویں نمبر پر آ گئے، گریگور دمترف ایک درجہ تنزلی کے بعد تیرہویں نمبر پر چلے گئے، دوسری جانب ویمنز سنگلز کی پہلی تین پوزیشنز برقرار ہیں، اینڈی مرے پہلے، اینجلیق کربر دوسرے اور کیرولینا پلسکووا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئیں، ڈومنیکا سیبلکووا ایک درجہ گر کر پانچویں نمبر پر چلی گئیں، ایلینا سوتیلانا کی ایک اور میرجانا لیوکک ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -