کبڈی میچ میں حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں کو شکست دیدی

کبڈی میچ میں حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں کو شکست دیدی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے کبڈی میچ میں حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں کو پانچ پوائنٹس سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔چےئر مین میونسپل کمیٹی حافظ آباد حاجی جمشید عباس تھہیم،مسلم لیگی رہنماء و جنرل کونسلرز چودھری امجد پرویز چٹھہ،رائے جاوید اقبال،طارق محمود دھوتڑ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین میچ کے مہمان خصوصی تھے۔جنہوں نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چےئر مین میونسپل کمیٹی حافظ آباد حاجی جمشید عباس تھہیم اور جنرل کونسلر چودھری امجد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ کبڈی پنجاب کا مقبول ترین روایتی کھیل ہے اس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدائت پر حافظ آباد میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جلد تمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئیگا تاکہ مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ان کا کہنا تھا کہ مقامی کھلاڑیوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ یہ کھلاڑی بھی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔اس موقعہ پر انہوں نے ونر،رن اپ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -