بجلی کے شارٹ فال میں پھر اضافہ، 4 ہزار 82 میگا واٹ تک پہنچ گیا

بجلی کے شارٹ فال میں پھر اضافہ، 4 ہزار 82 میگا واٹ تک پہنچ گیا
بجلی کے شارٹ فال میں پھر اضافہ، 4 ہزار 82 میگا واٹ تک پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزارت پانی و بجلی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار 259 میگا واٹ ہو گئی ہے جبکہ مجموعی پیداوار 14 ہزار 177 میگا واٹ ہے جن میں سے ہائیڈل پراجیکٹس 3 ہزار 955، جینکوز 2 ہزار927 اور آئی پی پیز 7 ہزار 295 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 82 میگا واٹ ہو گیا ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ شہروں میں 4 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -