پیرا میڈیکس مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، ڈاکٹر عمران راٹھور

پیرا میڈیکس مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، ڈاکٹر عمران راٹھور

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائیونڈ سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمران راٹھور نے پیرا میڈیکل سٹاف کا ہنگامی اجلاس بلوایا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دیں اور موبائل فون پر اپنا وقت ہر گز صرف نہ کریں ،اپنے کیریئر کو کامیاب بنانے کیلئے عزم کرنا ہو گا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنی آخرت بھی سنوارنی ہے یہ ہمارے فرائض میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور مریضوں کے لواحقین کیلئے الیکٹرونکس واٹر کولر لگوا کر صاف شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اورتمام پیرا میڈیکل سٹاف وارڈ بوائیز اور دیگر متعلقہ افراد کو اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں اور کہا جو ڈاکٹر اپنے پیشہ سے مخلص نہیں ایک وقت میں دو جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر وں کو کسی ایک ادارے کا انتخاب کرنا ہوگا بصورت دیگر یہاں سے اپنے آپ کو فارغ سمجھیں آخر میں انہوں نے کہااگلے ماہ اگاہی مہم اور فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -