پاکستانی کپڑوں میں ملبوس خوابیدہ شہزادی کے چرچے

پاکستانی کپڑوں میں ملبوس خوابیدہ شہزادی کے چرچے
پاکستانی کپڑوں میں ملبوس خوابیدہ شہزادی کے چرچے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں ایک مصالحے کے اشتہار میں بریانی بناتی چینی خاتون کے بعد آپ کی نظر سے پاکستانی لباس میں ملبوس ایک چھوٹی سی بچی کی تصویر بھی ضرور گزری ہوگی۔روایتی پاکستانی شلوار قمیض اور ڈوپٹے کے ساتھ کولاپوری چپل اور ہاتھ میں پاکستانی پرچم تھامے یہ بچی لورا ازومی کاوا نامی خاتون کی بیٹی ہے۔انسٹاگرام صارفین کے لیے لورا ازومی کاوا کا نام کچھ نہیں، لورا ایک سال کی معصوم سی 'جو میری چوئی' کی والدہ ہیں اور مشہور فوٹو شیئرنگ ایپ پر سلیبرٹی سمجھی جاتی ہیں۔روایتی ماؤں کے برعکس لورا کا شوق کافی مختلف اور انوکھا ہے، وہ اپنی ایک سالہ بیٹی کو مختلف مشہور فلموں کے کرداروں، ہولی وڈ کیے مشہور اداکاروں اور دنیا بھر میں جانے پہچانے سنگرز کے روپ میں ڈھالتی ہیں اور ایسا وہ اْس وقت کرتی ہیں جب ان کی بیٹی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہوتی ہے۔لورا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 558 ہزار فالوورز موجود ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -