ماسکو کی سڑکوں پر اچانک پانی کی جگہ جوس بہنے لگا، یہ کیسے ممکن ہے؟

ماسکو کی سڑکوں پر اچانک پانی کی جگہ جوس بہنے لگا، یہ کیسے ممکن ہے؟
ماسکو کی سڑکوں پر اچانک پانی کی جگہ جوس بہنے لگا، یہ کیسے ممکن ہے؟

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) دودھ اور شہد کی ندیوں کی بات تو عموماً محاورتاًکی جاتی ہے لیکن روس کے شہر لیبڈیان میں یہ محاورہ اس وقت حقیقت کی شکل اختیار کر گیا جب شہر کی ایک بڑی شاہراہ جوس کے دریا کی شکل اختیار کر گئی، جبکہ اردگرد کی سڑکیں بھی جوس بھری ندیاں بن گئیں۔روسی شہر میں پھلوں کے جوس کا سیلاب اس وقت آیا جب پیپسی کمپنی کا مرکزی جوس سٹوریج منہدم ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کمپنی کا جوس سٹوریج منہدم ہونے سے لاکھوں گیلن فروٹ جوس سڑکوں پر بہہ نکلا۔ کمپنی کے سٹوریج کے اردگرد واقع علاقے میں سڑکوں پر فروٹ جوس اس طرح بہہ رہا تھا گویا پہاڑوں سے تیز رو ندیاں اتررہی ہوں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں د یکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں فروٹ جوس میں سے بمشکل گزررہی ہیں جبکہ سڑکوں پر تاحد نگاہ جوس پھیلا نظر آرہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑکوں پر جوس کے تیز بہاؤسے چند افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -