دبئی کے تاجرنے بیٹے کی شادی پر 3 ارب روپے بہا دیئے

دبئی کے تاجرنے بیٹے کی شادی پر 3 ارب روپے بہا دیئے
دبئی کے تاجرنے بیٹے کی شادی پر 3 ارب روپے بہا دیئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنے بیٹے کی شادی پر تین ارب روپے خرچ کر ڈالے، فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کی تھیم پر مبنی یہ شادی شاندار بحری جہاز پر ہوئی۔دبئی کے بزنس ٹائیکون کے بیٹے عدیل ساجن کی ثنا خان سے شادی خوبصورت بحری جہاز پر ہوئی، باپ نے بیٹے کی شادی پرشاہ خرچی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ارب روپے پانی کی طرح بہا دیئے۔بحیرہ روم کے پانیوں پر تیرتے اس خوبصورت بحری جہاز پر ایک ہزار سے زائد مہمان سوار تھے جن میں بولی ووڈ ستارے سشمیتا سین، شلپا شیٹھی، ملیکہ اڑورا خان، دیا مرزا، گوہر خان، جوہی چاولہ، گلوکار بادشاہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار جاوید شیخ بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -