یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ

یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ

  

واشنگٹن (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے یورپ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کیمطابق یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے۔ امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک وارننگ جاری کی ہے جس کے تحت یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے۔ وارننگ میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک بلخصوص فرانس اور سویڈن میں دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا خطرہ ہے۔ دہشتگرد ہوٹلز، عبادت گاہوں، پارکوں اور شاپنگ مالز جیسی عوامی جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یورپ میں امریکی شہریوں کیلئے وارننگ 4 ماہ تک رہے گی۔

مزید :

عالمی منظر -