سعودی فورسز کی یمن میں حوثی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر بمباری،آٹھ ہلاک

سعودی فورسز کی یمن میں حوثی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر بمباری،آٹھ ہلاک

  

صنعاء(این این آئی)سعودی فورسز نے یمن کے علاقے حرض میں وقفے وقفے سے حوثی شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس سے آٹھ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرض میں حوثی ملیشیا اور معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے قلعہ نما محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ حوثیوں نے حرض سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔سعودی فورسز نے نگرانی کے برقی نظام کے ذریعے حرض میں حوثیوں کا سراغ لگانے کے بعد ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

وہ سعودی عرب کی جانب مزید میزائل داغنے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس سے قبل ہی ان پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے جس سے آٹھ حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

مزید :

عالمی منظر -