ٹورنٹو: پلازہ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا

ٹورنٹو: پلازہ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا

  

ٹورنٹو(آن لائن)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک پلازہ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پلازہ میں دھواں پھیلنے سے پہلے دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔ٹورنٹو فائر چیف کا کہنا ہے کہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر کا ہو سکتا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ک کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ دھماکے کے بعد سڑک کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -