سویڈن میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجدوں کو آگ لگادی، ایک حصہ متاثر

سویڈن میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجدوں کو آگ لگادی، ایک حصہ متاثر

  

سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈش پولیس حکام نے کہاہے کہ سٹاک ہوم میں شیعہ مسلمانوں کی سب سے بڑی مسجد پر گزشتہ رات ہوئے ایک مشتبہ حملے میں مسجد کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک پولیس ترجمان کے مطابق شمالی سٹاک ہولم کے مضافات میں واقع ’یاکوبز برگ‘ کے قصبے میں قائم امام علی اسلامک سینٹر کا بیرونی حصہ شعلوں کی نذر ہو گیا تاہم اس واقعے میں کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ پولیس ترجمان لارش بستروم کے حوالے سے بتایاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کو آگ باہر سے لگائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا حملے کے کوئی سیاسی محرکات تھے۔ امام علی اسلامک سینٹر کے ترجمان عقیل زہری نے سویڈش براڈکاسٹر ادارے کو بتایاکہ یہ سویڈن میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی سب سے بڑی مسجد ہے، جو یہاں ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں۔ یہ عقیدت مند مسجد پر حملے سے بہت پریشان ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -