اترپردیش ،ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور مسلمان کو شہیدکردیا، تعداد 3ہوگئی

اترپردیش ،ہندو انتہاپسندوں نے ایک اور مسلمان کو شہیدکردیا، تعداد 3ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسام(صباح نیوز) بھارت کے صوبہ اترپردیش میں ہندو انتہاء پسندوں نے ایک اور مسلمان کو شہید کردیا،2روز میں شہدا ء کی تعداد 3 ہو گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی ریاست آسام میں انتہا پسند ہندو گائے رکشکوں نے گائے چوری کے الزام میں 2 مسلما نوں کو شہید کردیا تھا۔ ایک روز کے بعد ریاست اترپردیش میں ایک اور مسلمان 45سالہ غلام محمد پر تشدد کرکے اسے شہید کردیا گیا۔ ا تر پردیش کے بلند شہر کے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایاکچھ روز پہلے سوہی نام کے گا ؤں سے ایک مسلمان محمد یوسف نے 19سالہ ہندو لڑکی کو اغوا ء کیا تھا۔ دائیں بازوں کے جنگجوؤں نے غلام محمد سے یوسف سے متعلق معلومات لینا چاہی لیکن معلومات نہ ملنے پر اسے سوہی گا ؤں میں تشددد کرکے شہید کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -