پنجاب میں روڈ سیکٹر کی جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ساڑھے 9ارب روپے منظور

پنجاب میں روڈ سیکٹر کی جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ساڑھے 9ارب ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر9ارب54 کروڑ8لاکھ 80 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت گزشتہ روزپنجاب چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں روڈ سیکٹر کی جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں منڈی بہاؤالدین میں گجرات تا سلام انٹرچینج (موٹر وے) بذریعہ منڈی بہاؤالدین (سیکشنkm 27.90 تا 122.20=94.30kms )کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 5ارب 47کروڑ 9لاکھ 10 ہزار روپے، ضلع میانوالی میں کوٹ چندنا تا ڈیرہ تنگ (کلومیٹر نمبر 355.47 تا 408.92) لمبائی = 53.45 کلومیٹر لاہور سرگودھا میانوالی بنوں روڈ آرٹ 2 (فیز II) (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 10 کروڑ 93 لاکھ 94 ہزار روپے، ضلع اٹک میں جہانیاں چوک تا ہٹیاں برآستہ موٹر وے انٹر چینج لمبائی = 17.60کلومیٹر ٹی۔ ایچ۔ اے۔ ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 97 کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار روپے اور ضلع فیصل آباد میں فیصل آباد ڈرائی پورٹ تا ساہیاں والا برآستہ چک جھمرہ(لمبائی 19.27 کلومیٹر) دو رویہ روڈ کی تعمیر کیلئے 98 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار روپے شامل ہیں۔

منظور

مزید :

علاقائی -