وزارت موسمیاتی تبدیلی میں تعیناتی کا امکان

وزارت موسمیاتی تبدیلی میں تعیناتی کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد عہدے سے ہٹائے جانیوالے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طارق فاطمی کو نوازنے کیلئے وفاق میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی میں تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ اور طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے ان کو پہلے ہی اعتماد میں لیا تھا اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ ان کو وفاق میں کوئی اہم عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

طارق فاطمی

مزید :

علاقائی -