وادی لیپاکے قریب دیہاتیوں نے جانوروں کو ہلاک کرنیوالے چیتے کا شکار کر لیا

وادی لیپاکے قریب دیہاتیوں نے جانوروں کو ہلاک کرنیوالے چیتے کا شکار کر لیا

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے شہر ہٹیاں بالا کی لیپا ویلی میں نے دیہاتیوں نے چیتے کا شکار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق دیہات میں رہنے والے افرادکا کہناہے کہ انہوں نے اس چیت کو پولیس کے ساتھ مل کر اپنی جان بچانے کیلئے ہلاک کیاہے،ہٹیاں بالا کے ڈپٹی کمشنر حامد کیانی کا کہناہے کہ اس چیتے نے لیپا ویلی کے مختلف دیہاتوں میں پانچ مویشیوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔گاؤں کے رہائشیوں نے اس بڑی بلی کو ڈرا کر بھگانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ مزید خونخوار ہو گیاتھا اور حملے کرنا شروع کر دیئے تھے۔تاہم اس سے تنگ آ کر دیہاتیوں نے پولیس کی مدد طلب کرتے ہوئے اس کا شکار کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ مزید انسانی زندگیاں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -