صحافت مقدس پیشہ جو حق کے حصول کیلئے آواز اٹھاتاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

صحافت مقدس پیشہ جو حق کے حصول کیلئے آواز اٹھاتاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کردار ہے۔کسی بھی ملک میں معاشی ترقی میں میڈیا کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ صحافت ایک ایسامقدس پیشہ جو حق کے حصول کیلئے آواز اٹھاتاہے۔وزیر اعلیٰ نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کومنانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہذمہ دارانہ صحافت ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے میں محتسب کے امور سر انجام دیتاہے۔ذمہ دارانہ ،مثبت صحافت اور آزادی اظہار رائے ملک کی تقدیر بد ل دیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے، مثبت اور بامقصدصحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے۔ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے محفوظ ماحول مہیا کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اظہاررائے کی آزادی کوجمہوریت کالازمی حصہ سمجھتی ہے اوراظہاررائے کی آزادی کی افادیت اور ضرورت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدار رہتے ہوئے لوگوں کی درست سمت میں رہنمائی کرے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اظہاررائے کی آزادی اور میڈیا کو پیشہ ورانہ امور سرانجام دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -