چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی کے وفد نے ملاقات کی،جن میں وہاڑی بار کے صدر راؤ شیراز رضا،جنرل سیکرٹری رائے عامر اسلم اورلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر سعیدراں شامل تھے۔اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹرارسیدخورشید انور رضوی، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمداکمل خان اورسیکرٹری ٹو چیف جسٹس محمدشاہدشفیع بھی موجودتھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور وکلاء کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مستقبل جدید اصلاحات میں ہے، اے ڈی آر سنٹرز اور انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم صوبائی عدلیہ میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، وکلاء رہنماؤں نے سائلین اور وکلا ء کی آسانی کے لئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

صفحہ آخر -