سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 27 مئی تک مہلت

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لئے 27 مئی تک مہلت دے دی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے صفدر گل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمشن کے روبرو مجموعی طور پر 333 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، 2016 ء تک 325 سیاسی جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے، سیاسی جماعتوں نے آمدن کے ذرائع اور سالانہ حسابات بھی جمع نہیں کرائے لیکن الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے خلاف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سالانہ گوشوارے اور حسابات جمع نہ کروا کر پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی ،سالانہ گوشوارے اور حسابات جمع نہ کروانے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -