ہائرایجوکیشن کمشن کوپمسیٹ کی ڈگریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 5مئی تک داخل کرانے کاحکم

ہائرایجوکیشن کمشن کوپمسیٹ کی ڈگریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 5مئی تک داخل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے ہائرایجوکیشن کمشن کوپمسیٹ کی ڈگریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 5مئی تک داخل کرانے کاحکم دیتے ہوئے قراردیاکہ ایچ ای سی نے غیرقانونی طور پر قائم پمسیٹ کے لاہور کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرکے نااہلی ہی نہیں فوجداری جرم کاارتکاب کیاہے۔جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطرمحموداورجسٹس شاہدکریم پرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے عمیرعاشق وغیرہ کی درخواستوں پرسماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرورایڈووکیٹ سمیت دیگروکلاء پیش ہوئے۔عدالتی حکم پرچیئرمین پمسیٹ چودھری منور،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نومبر2015تک پمسیٹ یونیورسٹی لاہورکیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتارہا لیکن اب تصدیق کرنے سے انکارکردیاہے۔پمسیٹ کے وکیل سعد رسول نے کہا کہ چودھری منورکاپمسیٹ کی ڈگریوں کی تصدیق سے کوئی تعلق نہیں،عدالت میں ایچ ای سی کے لیگل ایڈوائززاعجازحسین ہوتیانہ کاکہناتھا کہ پمسیٹ کراچی کے علاوہ کسی اورجگہ قائم نہیں ہوسکتاتھا۔2009ء میں لاہورکیمپس کو بند کرنے کے لئے ایچ ای ڈی کومراسلہ لکھالیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی،انکا کہناتھا کہ 2001ء سے 2017ء تک پمسیٹ لاہورکمیپس سے 22ہزارسے زائد جبکہ پمسیٹ کراچی سے 2700کے قریب ڈگریاں جاری ہوئیں،ایچ ای سی کاریکارڈ2009ء کوکمپیوٹرائزڈ ہواچونکہ پمسیٹ کی ڈگریاں 2001ء سے جاری ہوئی ہیں،اس لئے ان کی تصدیق منیوئل اورآن لائن دونوں طریقوں سے کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -