لاہورہائیکورٹ نے10بھٹہ مزدور بازیاب کرا کے رہا کردیئے

لاہورہائیکورٹ نے10بھٹہ مزدور بازیاب کرا کے رہا کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے 10 بھٹہ مزدور بازیاب کرا کے رہا کردیئے ،رہاہونے والوں میں 4بچے،3خواتین اور3مرد شامل ہیں،جسٹس ارم سجاد گل نے زینب بی بی کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پھول نگر کے علاقہ میں بھٹہ مالک مرزا اقبال بیگ نے اس کے بیٹے ، بہو سمیت دیگررشتہ داروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا اوران سے اینٹیں بنانے کے لئے جبری مشقت لی جارہی ہے، وکیل کا کہناتھا کہ بھٹہ مالک ان مزدوروں کو سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دیتا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مزدوروں کو بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کرواکررہا کرنے کاحکم دیا جائے، عدالتی حکم پرپولیس نے بھٹہ مزدووں کو بازیاب کرکے پیش کیا، عدالت میں بھٹہ مالک کے وکیل کا کہناتھا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینے کاالزام درست نہیں ہے، بھٹہ مالک ان کو معائدہ کے مطابق اجرت دے رہا ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے والے 10افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -