بجلی کا شارٹ فال بڑھنے پر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

بجلی کا شارٹ فال بڑھنے پر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے پر لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ دس گھنٹے تک کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں چلنے والی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ لیسکو سیمت دیگر ڈسکوز کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے ہوا مزید تیز ہونے پر ڈسکوز کی جانب سے از خود بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کیلئے فیڈرز بند کر دیئے گئے ۔ دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت بڑھ جانے پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جس کے تحت شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -