خیبر پختونخوا میں ٹیچرز مینجمنٹ سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا گیا

خیبر پختونخوا میں ٹیچرز مینجمنٹ سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا گیا

  

پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا ، پراجیکٹ میں اساتذہ سے متعلق مکمل معلومات بشمول ان کے پروفائل،ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ہسٹری، کنڈکٹ اور سکول پروفائل، شامل ہوں گی۔ اس مقصد کیلئے خودمختار مانیٹرنگ یونٹ اور ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو تمام اساتذہ اور اسکولوں کی اپ ٹو ڈیٹ معلومات کی دستیابی کیلئے مربوط کیا جائے گا۔محکمہ ذرائع کے مطابق ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سکولوں کی جانچ پڑتال اور بہتر فیصلہ سازی کیلئے معاون ثابت ہو گا،اس سے کام کرنیوالے اور کام نہ کرنیوالے اساتذہ کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔سسٹم سے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کو انعامات دینے اور کام نہ کرنیوالے اساتذہ کو سزا دینے میں بھی مدد ملے گی۔ توقع ہے کہ پراجیکٹ 30جون17تک مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -