ہربنس پورہ :خاتون کے بھائی اور رشتہ دار نے اسکے جیٹھ کوقتل کر دیا

ہربنس پورہ :خاتون کے بھائی اور رشتہ دار نے اسکے جیٹھ کوقتل کر دیا

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہر بنس پو ر ہ کے علاقہ میں بہن پر تشدد کرنے پربھائی اور رشتہ دار نے اس کے جیٹھ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ہربنس پورہ بھٹہ گدیاں والہ کے رہائشی 45 سالہ اصغرنے اپنے چھو ٹے بھا ئی ر فا قت کی بیو ی شاہد ہ پر تشد د کیا ۔ اطلاع ملنے پر شاہدہ کے بھائی عارف اور چچا اجمل نے شیخوپورہ سے آکر اصغر کو تشد د کا نشانہ بنا یا، سر میں اینٹ لگنے سے اصغر جاں بحق ہوگیا ۔ایس پی کینٹ را نا طا ہر کے مطا بق پولیس نے دونوں ملزمان عارف اور اجمل کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -