کینٹ ڈویژن میں 3چور ڈکیت گینگ کے6ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

کینٹ ڈویژن میں 3چور ڈکیت گینگ کے6ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

  

لا ہور(کرا ئم رپورٹر)یس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن محمد ندیم نے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنسAنے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر خوشنود علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم تنویر عرف عتیق اور محمد ارباز ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔ملزمان نے تھانہ ڈیفنسAمیں متعدد بار وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ان کے قبضہ سے جوطلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ان کی کل مالیت 16لاکھ روپے بنتی ہے۔ اسی طرح انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر نے زاہدہ کمہاری صفایا ڈکیت گینگ کی دو ملزم عورتوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 15لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جس کی کل مالیت 21لاکھ روپے بنتی ہے۔ انویسٹی گیشن تھانہ شمالی چھاؤنی نے محمد رضوان عرف کاکا اور محمد شاہد ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 10عدد موبائل فونزاور نقدی برآمد کی گئی۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم نے ملزمان کی گرفتاری پر مندرجہ بالا انچار ج انویسٹی گیشنز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے اور اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -