فراڈ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

فراڈ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فراڈ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو انہیں 7جون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف نے شراب کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہیں۔

مزید :

علاقائی -