مجاہد اسلام بِلا کو چیف ایگزیکٹو فیسکو تعینات کردیا گیا

مجاہد اسلام بِلا کو چیف ایگزیکٹو فیسکو تعینات کردیا گیا

  

لاہور( خبرنگار) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے چیف انجینئر مجاہد اسلام بِلا کو چیف ایگزیکٹو فیسکو تعینات کر دیا ہے۔ جس کا وزارت پانی و بجلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مجاہد اسلام بلا اس سے قبل چیف انجینئر لیسکو اور چیف ایگزیکٹو سکھر الیکٹرسٹی کمپنی تعینات رہ چکے ہیں اورمجاہد اسلام بلا کا نام محکمہ پانی و بجلی میں انتہائی قابل اور محنتی افسران میں شمار ہوتا ہے۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مجاہد اسلام بلا نے بتایا کہ فیصل آباد الیکٹرسٹی کمپنی ( فیسکو) انشاء اللہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور فیسکو پہلے بہتر ترقی کی منازل طے کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -