مختلف مقامات پر 24 سالہ لڑکی اور ایک نوجوان پرُاسرار طور پر ہلاک

مختلف مقامات پر 24 سالہ لڑکی اور ایک نوجوان پرُاسرار طور پر ہلاک

  

لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف مقامات پر 24 سالہ لڑکی اور ایک نوجوان پرُاسرار طور پر ہلاک، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا لڑکی اور لڑکے کی موت کی وجہ خودکشی ہے یا قتل ہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ سے 18 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ اسی طرح ہڈیارہ کے علاقہ منہالہ گاؤں میں 24 سالہ لڑکی شمسہ گھر میں پرُاسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا تاہم نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے ، پوسٹمارٹم کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -