یوم مئی کے اگلے روز بے روزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

یوم مئی کے اگلے روز بے روزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

  

لاہور( خبرنگار) یوم مئی کے اگلے روز بے روزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پنجاب کالونی کا رہائشی محنت کش 28 سالہ غلام سرور روزگار نہ ملنے کے باعث اکثر پریشان رہتا تھا۔ یوم مئی کے موقع پر دن بھر گھریلو حالات کے باعث دلبرداشتہ رہا اور اگلے روز گلے میں رسی سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کے بھائیوں نے بتایا کہ غلام سرور کئی ماہ سے بے روزگار تھا اور یکم مئی کوبار بار کہہ رہا تھا کہ میں نے خودکشی کرلینی ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -