سنگین بد عنوانیوں میں ملوث جیل ملازمین کو برطرفیوں سمیت مختلف سزائیں

سنگین بد عنوانیوں میں ملوث جیل ملازمین کو برطرفیوں سمیت مختلف سزائیں

  

لاہور (کرا ئم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے فرائض میں غفلت ، لاپرواہی و دیگر سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں میں ملوث ملازمین کو نوکری سے برطرفی سمیت دیگر سزا ئیں دی ہیں ۔ آفتاب احمد سٹینو گرافر سنٹرل جیل میانوالی کو غیر حاضری کی بناء پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔ مسماۃ صد ف ارشد لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کو ڈیوٹی سے غفلت اور کوتاہی برتنے پر سخت وارننگ دی گئی ہے۔احمد یار اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، محمد طفیل سٹور کیپر اور محمد رمضان ہیڈوارڈر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کو ڈیوٹی سے غفلت اور کوتاہی برتنے پر سنشور کی سزا دی گئی ہے۔مسماۃ عاصمہ بی بی لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی ڈیوٹی میں غیر حاضری کی بنا ء پر ایک سال کی سالانہ ترقی بند کر دی گئی۔انوار الحق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ، وسیم احمد چیف وارڈر اور نوید احمد وارڈر سنٹرل جیل فیصل آباد مذکورہ اہلکاران کی دوران ڈیوٹی میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کر لی جس پر تمام اہلکاران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ نثار احمد سٹینو گرافر سنٹرل جیل ملتان کی غیر حاضری پر 5سال کی سروس ضبط کرلی گئی۔ عامر رضوان سابقہ وارڈر سنٹرل جیل گوجرانوالہ، عبدالماجد سابقہ وارڈر ڈسڑکٹ جیل قصور محمد نعیم اختر سابقہ وارڈر ڈ سٹر کٹ جیل جھنگ مذکورہ وارڈران غیرحاضری کی بناء نوکری سے برخاست کر دئے گئے تھے انہوں نے آئی جی کو اپیلیں دائرکیں جوکہ مسترد کر دی گئیں۔ شہباز علی سابقہ وارڈر ہائی سیکورٹی پریزن ساہیوا ل نے غیرحاضری کی اپیل کی تھی جس پر دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

شاہد محمود سابقہ وارڈر سنٹرل جیل لاہورمحمد رفیق جاوید ہیڈوارڈر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد شفیق احمد سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل جہلم مظہر عباس سابقہ وارڈر سنٹرل جیل ملتان محمد جاوید سابقہ ہیڈ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل جہلم دوران ڈیوٹی غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پا ئے گئے ۔انہوں نے آئی جی کو اپیلیں کی تھیں جو مسترد کر دی گئیں ۔

عباد علی مسعود ہیڈ کلرک سنٹرل جیل لاہور، ذکاء اُللہ ہیڈ کلرک سنٹرل جیل بہاولپور اور شاہد نسیم ہیڈ کلرک ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر ڈیوٹی سے معطل کر دئے ہیں اور اُن کے خلاف مزید تادیبی کاروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -