غیر ملکی فنڈنگ والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے: اسحٰق ڈار

غیر ملکی فنڈنگ والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے: ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے، منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ملک میں معاشی ترقی کے ذریعے عوام کی حالت بہترہو گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں غیر ملکی فنڈنگ سے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کے اعلی حکام کے اجلاس کی صدارت کی ۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی فنڈنگ سے جاری اور تجویز کردہ مختلف منصوبوں پر اجلاس کو بریفنگ دی یہ منصوبے ایشیائی ترقیاتی بنک ،ڈی ایف آئی ڈی ،عالمی بنک ،اے آئی آئی بی اور دوسرے کثیر الجہتی اور دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اقتصادی امور ڈویژن میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کی ہونے والی بات چیت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ملک میں معاشی ترقی کے ذریعے عوام کی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -