نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں کا سستے حج کے نام پر بکنگ میں اربوں روپے اکٹھے کرنے کا انکشاف

نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں کا سستے حج کے نام پر بکنگ میں اربوں روپے اکٹھے کرنے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے سب اعلانات اخباری بیانات تک محدود ،نئے حج سکینڈل کی گونج ،پرائیویٹ حج سکیم کے منظور شدہ حج کوٹہ ہولڈر کو تو بکنگ کی اجازت نہ مل سکی البتہ نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے ملک بھر میں سستے حج کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کر لیے ،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے پونے تین لاکھ افراد میں سے بڑی تعداد نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کے ہاتھوں بک ہو گئی کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ،نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے اپنے اپنے دفاتر پر سستے حج کی بکنگ جاری ہے کے بینر لگا رکھے ہیں انرولمنٹ نمبر بھی لگا رکھے ہیں جس سے دھوکہ کھا کر سادہ لوح افراد دھڑا دھڑ بکنگ کروا رہے ہیں ،ملک بھر کے بڑے اور چھوٹے شہروں اور قصبوں میں بکنگ جاری ہے،وزارت مذہبی امور کی طرف سے اخبارات میں جاری کیے گئے اشتہار پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور نہ ایف آئی اے میدان میں آئی اور نہ ہی حاجی کیمپوں کا عملہ چھاپوں کے لیے نکل سکا وزارت مذہبی امور کے کھوکھلے اعلانات کے باوجود ہر شہر میں درجنوں افراد دو نمبر ٹریول ایجنٹ کو رقوم جمع کرا رہے ہیں ،دلچسپ امر یہ ہے حج پالیسی 2017ء کے مطابق حج2016کے ٹورز آپریٹرزہی حج2017ء میں ذمہ داری ادا کریں گے کے اعلان کے باوجود ابھی تک کوٹہ ہولڈر کو بکنگ کی اجازت نہیں ملی اور نہ ان کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے ہزاروں افراد کی طرف سے نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کو لاکھوں روپے جمع کرانے سے نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -