فراڈ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی راضی نامہ کی بنیاد پر ضمانت منظور

فراڈ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی راضی نامہ کی بنیاد پر ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی راضی نامہ کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار احمد کے روبرو ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان محمد قاسم اور علی احمد کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا شہری کے ساتھ مشرکہ کاروبار تھا،ملزمان نے فراڈ کر کے مدعی کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی جبکہ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مدعی کی تمام رقم ادا کر دی ہوئی ہے،لہذاراضی نامہ کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -