نصیر آباد ، 45سال محنت کش گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ، حالت تشویشناک

نصیر آباد ، 45سال محنت کش گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ، حالت تشویشناک

  

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے) نصیر آباد کے علاقہ میں 45سالہ شخص گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 45سالہ محنت کش محمد ارشد کسی کے گھر میں رنگ کر نے کیلئے اس کی موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھ کر بازار سے رنگ لینے جارہا تھا کہ راستے میں پٹھان کالونی کے قریب کیمیکل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے وہ موٹر سائیکل سے نیچے آگرا اور تڑپنے لگا ۔ زخمی شخص کو فوری طبی امدادکیلئے جنرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے واضح احکامات ہیں کہ جس تھانے کی حدود میں پتنگ بازی یا ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آئے گا اس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل ہربنس پورہ کے علاقہ میں شہری کو ڈور پھرنے کے واقعے کے بعد ایس ایچ او ہربنس پورہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -