بھائی کے جرم پر بیوہ بہن جیل میں بند ، ماں سے ملنے 2یتیم بچیاں عدالت پہنچ گئیں

بھائی کے جرم پر بیوہ بہن جیل میں بند ، ماں سے ملنے 2یتیم بچیاں عدالت پہنچ گئیں

  

لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ کی عشرت بی بی کے جیل جانے کے بعد اپنوں نے بچوں سے منہ موڑ لیا، 6ماہ سے ملاقات نہ ہونے پر2 یتیم بچیاں ماں سے ملنے سیشن کورٹ پہنچ گئیں لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی جس کے باعث وہ عدالت کے باہر زاروقطار روتی رہیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل فہیم کی عدالت میں شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون عشرت کا چالان پیش کیا گیا ،جسے اس کے بھائی کے نشے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل بھجوا یاگیاہے۔ عشرت کا چالان پیش ہونے پر اس کی 2 بچیاں 8سالہ عینی اور 6 سالہ نجمی ماں کو ملنے سیشن عدالت پہنچ گئیں اور عدالت کے باہر دونوں بچیاں ماں کا انتظار کرتی رہیں۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ ان کاباپ فوت ہوچکا ہے ، ماں کو پولیس نے جیل بھجوا دیاہے،اب ہمیں کوئی رشتے دار ہمیں رکھنے کو تیارنہیں،دونوں بچیوں کو علاقے کی ایک معمر خاتون ماں سے ملوانے کے لئے سیشن کورٹ لائی لیکن ماں سے ملاقات نہ ہوسکی۔بچیوں نے بتایا کہ ان کا ماموں نشے کا عادی ہے، پولیس نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھاگ گیا اور پولیس نے ان کی ماں کو پکڑ کر جیل بھجوا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -