فلمسٹار میرا سے کوٹھی واپس دلوانے کے کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج نے عتیق کی طرف سے معروف فلمسٹار میرا سے کوٹھی واپس دلوانے کے کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی کردی۔ فلمسٹار میرا کے دونوں کیس ایک عدالت میں یکجا ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔فیملی سول جج کی عدالت میں فلمسٹار میرا کے خلاف عتیق کی طرف سے دائر دعوے کی سماعت ہوئی، عدالت میں فلمسٹار میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سیشن جج لاہور نے فلمسٹار میرا کے پراپرٹی کیس اور نکاح نامہ کیس کو ایک عدالت میں منتقل کردیا ہے کیونکہ یہ کیس ایک ہی ایشوپر ہیں اور ایک ایشوپر2فیصلے نہیں آسکتے۔سیشن جج نے ان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دونوں کیسوں کو سول جج احمد کی عدالت میں منتقل کردیا ہے۔ اس پر سول جج نے کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی کردی ہے ،آئندہ تاریخ پر دونوں کیسوں کی سماعت ایک ہی عدالت میں ہوگی۔