باسط قتل کیس میں ملوث امیر بلاج کی درخواست ضمانت اگلے ہفتے تک ملتوی

باسط قتل کیس میں ملوث امیر بلاج کی درخواست ضمانت اگلے ہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نے باسط قتل کیس میں ملوث ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بلاج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر تے ہوئے تھانہ گوالمنڈی پولیس کو آئندہ تاریخ پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت میں پولیس نے ریکارڈ پیش کیا تاہم فاضل جج آصف بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی جبکہ ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت پر کارروائی اگلے ہفتے تک ملتوی کردی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ تفتیش مکمل کرے اور آئندہ تاریخ پر مکمل ریکارڈ پیش کرے جبکہ عدالت نے وکلا کو بھی آئندہ تاریخ کے لئے پابند کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -