خاندانِ لکھویہ کے معروف بزرگ مولانا بارک اللہ انجم لکھوی انتقال کر گئے، انااللہ وانا الیہ راجعون

خاندانِ لکھویہ کے معروف بزرگ مولانا بارک اللہ انجم لکھوی انتقال کر گئے، ...

  

دیپال پور(نمائندہ خصوصی)برصغیر پاک و ہند کے معروف خاندان لکھویہ کے بزرگ عالم دین مفکر اسلام شیخ القرآن مولانا معین الدین لکھویؒ ستارہ امتیاز سابق ممبر قومی اسمبلی کے بڑے صاحبزادے اورہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر زعیم الدین عابدلکھوی،مسلم لیگ (ق) حلقہ این اے 140کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی برادران بھائی اور پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد حماد لکھوی،گورئمنٹ ڈگری کالج رینالہ خورد کے پرنسپل پروفئسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی کے چچا ذاد بھائی معروف بزرگ شخصیت مولانا بارک اللہ انجم لکھو ی طویل علالت کے بعد 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے اناللہِ و اناالیہ راجعون ان کی پہلی نماز جنازہ اوکاڑہ کے معروف گھوڑے شاہ قبرستان میں ممتاز عالم دین پنجا ب یونیورسٹی لاہور شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد حماد لکھوی نے پڑھائی دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان قلعہ تارہ سنگھ دیپال پورمیں ان کے بیٹے محمد داؤدلکھوی نے پڑھائی مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں ملک بھر سے علماء کرام ،اساتذہ کرام، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،چئیرمین و کونسلرز،سابق ناظمین و نائب ناظمین،ڈاکٹرز، مختلف محکموں کے اعلی افسران، وکلاء، صحافیوں ، مختلف سیاسی سماجی ،دینی تنظیموں کے عہدیداروں ، عمائدین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مولانا بارک اللہ انجم لکھوی کی وفات پر مسلم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی،مسلم لیگ (ق) امریکہ کے کوارڈینیٹر میاں ذاکر حسین نسیم،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو،صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان ،سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد عباس کھوکھر،سردار وقاص احمد موکل ممبر صوبائی اسمبلی،خورشید محمود قصوری رہنما پی ٹی آئی، سابق ایم این عارف چوہدری،ادارہ دارالسلام کے ایڈ منسٹریٹر مولانا عبدالمالک مجاہد،مکتبہ درالسلام لاہور کے منیجر مولانا حافظ عبدالعظیم اسد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما منظور احمد سراء،جماعت الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، شعبہ صحافت کے رہنما محمدیحییٰ مجاہد،تحریک دعوت توحید پاکستان کے رہنما مولانا میاں محمد جمیل،مولانا علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،شیخ الحدیث مولانا محمد امجد چھتوی،پروفیسر عبدالماجد کاشمیری، مولانا عتیق اللہ سلفی،پروفیسر احمد ساقی،پروفیسر حاجی محمد ڈوگر،سردار فاروق احمد برادر سردار عاطف احمد علی،ریٹائرڈ کرنل سردار ہاشم علی ڈوگر ،ڈاکٹر خالد حیات بھٹی،ڈاکٹر شاہد اکرم قاری،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سنیٹر مولانا ساجد میر،علامہ صلاح الدین لکھو ی ٓف رینالہ خورد،معروف ماہر تعلیم رضوان احمد لکھوی، جماعت اسلامی کے سرپراہ ڈاکٹر لیاقت علی کوثر،شیخ فاروق احمد،سردارآصف نکئی،ملک عبدالرشید ممبر قومی اسمبلی،شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالغفار مدنی،مولانا ابراہیم خلیل آف حجرہ شاہ مقیم،مولانا محمد علی لکھوی کھرل کلاں،مولانا طلحہ علی،دیپال پور پریس کلب کے بانی رکن و سنئیر صحافی الحاج عطا الرحمن لکھوی،علامہ ظفراللہ قمر لکھوی وممبرامن کمیٹی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ و ڈویژن ساہیوال، سرفراز احمد لکھوی پی اے ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی،محمد داؤ امجد لکھوی، مولانا فاروق عمر لکھوی،پروفیسر سرفراز احمد لکھوی،حافظ محمد احمد لکھوی، میاں محمد انور لکھوی کے علاوہ ملک بھر سے علمائے کرام، اساتذہ کرام، دانشور ، صحافیوں وکلاء اور اعلی افسران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -