ڈیفنس اے، ہیئر اور شمالی چھاؤنی تھانوں کے تفتیشی ونگز نے 3ڈکیت گینگ دھر لئے

ڈیفنس اے، ہیئر اور شمالی چھاؤنی تھانوں کے تفتیشی ونگز نے 3ڈکیت گینگ دھر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم رپورٹر ) انویسٹی گیشن ڈیفنس ا ے پولیس نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کے گھرمیں نقب زنی کی واردات کا سراغ لگاکر ملز موں کو گرفتار اور مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔اس بارے میں ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن محمدندیم عباس نے گزشتہ روزپریس کا نفر نس کرتے ہوئے بتایاانویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر خوشنود علی خاں کے گھر میں ڈکیتی کرنیوالے ملزم تنو یر عرف عتیق اور محمد ارباز ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ملزمان نے علاقہ تھانہ ڈیفنس ا ے میں متعدد بار وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزم گلی محلوں میں گھومتے ، موقع پاکرگھرمیں گھس جاتے گن پوائنٹ پر گھروالوں کویرغمال بناکرلوٹ مارکرتے اور فرار ہوجاتے ،،جن کی کل مالیت 16,00, 000 روپے بنتی ہے ،اس طرح تھانہ انویسٹی گیشن ہئیر نے زاہدہ گمہاری صفایاڈکیت گینگ گرفتارکرلیااوران ملزمان کے قبضہ سے 15,00,000 روپے نقدی ،زیورات ا و ر نا جائز اسلحہ برآمد کرلیا، جس کی کل مالیت 21,000,00 روپے بنتی ہے ،جبکہ انویسٹی گیشن تھانہ شمالی چھاونی نے محمد رضوان عرف کاکااور محمد شا ہد ولد محمد سجاد چورڈکیت گینگ کرگرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 10 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم نے ملزموں کی گرفتاری پرمذکورہ تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزکوسی تھری ساٹیفکیٹس اورنقدی انعامات دیئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -