اب دس لاکھ لوگوں کو لے کر نکلیں گے

اب دس لاکھ لوگوں کو لے کر نکلیں گے
 اب دس لاکھ لوگوں کو لے کر نکلیں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف جاری احتجاج کا اگلا مرحلہ مئی کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں شروع ہوگا، ہم اپنے مطالبات کے حصول کیلئے 10لاکھ لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکلیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا حکومت مخالف دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم احتجاج کیلئے گزشتہ 18 دن تک فٹ پاتھ پر رہے، ہمارے 16 میں سے 8مطالبات میئر کیلئے ہیں جو ہم کراچی حیدر آباد کے میئرز کو دلانا چاہتے ہیں جبکہ اور ہم نے ایسے مطالبات اٹھائے ہیں جس سے ہمارے مخالفین کو تو فائدہ ہے ہی لیکن ان کو بھی فائدہ جو ہماری زبان نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج میں 10لوگوں کو لے کر نکلیں گے، اور یہ لوگ ہم اپنے لئے پروٹوکول، مراعات، قید ساتھیوں کی آزاد ی کیلئے نہیں نکلیں گے بلکہ ہمارے احتجاج کا مقصد کراچی کے شہریوں کو پانی ،ٹرانسپورٹ دلانا ہے

مزید :

صفحہ اول -