پیسے بانٹنے والی ویڈیو رمضان پیکج کی ہے

پیسے بانٹنے والی ویڈیو رمضان پیکج کی ہے
 پیسے بانٹنے والی ویڈیو رمضان پیکج کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سینیٹر طلحہ محمود کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ طلحہ محمود لوگوں کو نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے 2،2 ہزار روپے کی رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینیٹر طلحہ محمود خود میدان میں آگئے اور اس ویڈیو کے بارے میں ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت کردی ہے۔سینیٹر طلحہ محمودنے اپنے ویڈیو بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کی پیش کی جانے والی وضاحت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ویڈیو کو مختلف ٹی وی چینلز پر ان کا موقف جانے بغیر ہی نشر کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ پچیس تیس سال سے فلاحی کام کر رہے ہیں، انہوں نے 2005 میں باقاعدہ سیاست میں انٹری دی لیکن ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال رمضان کی ہے جس میں وہ مستحق لوگوں میں اپنے ذاتی وسائل سے امداد تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف ایک پوائنٹ کی ویڈیو ہے جبکہ ہم نے 102 پوائنٹس پر 43 ہزار خاندانوں میں امداد تقسیم کی۔ جب ہم رمضان پیکج تقسیم کرنے جاتے تھے تو گنجائش سے زیادہ لوگ آجاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی سہولت دینے کیلئے نقد رقم دے دی جاتی تھی۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اس مٹی کا قرض اپنا خون اور جان دے کر بھی پورا نہیں کر سکتا لیکن جتنا ہو سکا اتنا ضرور کرتا رہوں گا۔ہم نے گزشتہ سال ہری پور، ایبٹ آباد، حسن ابدال، بٹگرام، شانگلہ، بشام، کوہستان، مانسہرہ، طور غر کے اضلاع میں امداد تقسیم کی اور امسال اس کا دائرہ کار بڑھا یا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -