حکم امتناعی میں پھر توسیع

حکم امتناعی میں پھر توسیع
 حکم امتناعی میں پھر توسیع

  

کراچی (اے این این) سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہو ئے سماعت آج تک ملتوی کر دی ، منگل کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ درخوا ست گزار کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوئے،ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیافیصل صدیقی بیمار ہیں اسلئے پیش نہیں ہو سکتے ۔عدالت نے آئی جی سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی ۔دوسری طرف ایڈووکیٹ جنر ل سندھ کاکہناتھا یہ اہم ایشو ہے لہٰذاکیس چلایا جائے۔درخواست پولیس رولز کیخلاف دائر کی گئی تھی۔

آئی جی سندھ معاملہ

مزید :

صفحہ اول -