بھارت کو چاہ بہار بندرگاہ سنبھالنے کی پیشکش

بھارت کو چاہ بہار بندرگاہ سنبھالنے کی پیشکش

  

تہران (ما نیٹر نگ ڈیسک)ایران نے بھارت کو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم بندرگاہ چاہ بہار کے پہلے مرحلے کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران نے حال ہی میں بھارت سے کہا ہے کہ وہ چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا انتظام سنبھال لے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے انتظامی حقوق 2 سال کے لیے دینے کی پیش کش کی ہے۔بھارتی حکومت چاہ بہار بندرگاہ کے دوسرے مرحلے پر کام کے لیے ایرانی حکومت سے مذاکرات کررہی ہے جس کے لیے بھارت 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

ایران

مزید :

صفحہ اول -