حساس امو ر کی اہمیت جانتا ہوں ، کوئی سرکاری راز لیک نہیں ، کیا طارق فاطمی نے الزامات مسترد کر دیئے

حساس امو ر کی اہمیت جانتا ہوں ، کوئی سرکاری راز لیک نہیں ، کیا طارق فاطمی نے ...

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ 50سال ملک کی خدمت کرنے والے کیلئے الزامات تکلیف دہ ہیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیے انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں مگر 50سال ملک کی خدمت میں گزارنے کے بعد ایسے الزامات تکلیف دہ ہیں اور میرا پاکستان اور سفارتکاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس حکومت سے پہلے بھی سفارتکار رہا ہوں اور ملک کی خدمت کرتا رہا ہوں آگے بھی کرتا رہوں گا۔دریں اثناء دفتر خارجہ میں طارق فاطمی نے اپنی الوداعی تقریب سے انتہائی جذباتی خطاب کیا ، اس موقع پر دفتر خارجہ کے افسروں نے طارق فاطمی کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔نجی ٹی وی چینلنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پورے کیرئر میں کوئی سرکاری معاملہ لیک نہیں کیا ،سفارتکار کی حیثیت سے حساس امور کی اہمیت جانتاہوں۔ان کا کہناتھا کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کسی بھی پلیٹ فارم پر پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

طارق فاطمی

مزید :

صفحہ اول -