صوبائی وزیر صحت کی عارف والہ کی معذور فارماسسٹ کو ملازمت دینے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر صحت کی عارف والہ کی معذور فارماسسٹ کو ملازمت دینے کی یقین دہانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے گیسٹ آن لائن میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عارف والہ کی معذور فارما سسٹ شبانہ ارم کی فریاد سن لی انہوں نے خاتون فارما سسٹ سے کہا کہ وہ ایک با ہمت خاتون ہیں انہیں ضرور ملازمت دی جائے گی وہ آج ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز سہیل احمد سے ملاقات کریں میں انہیں کہوں گا کہ وہ آپکا مسئلہ حل کریں خاتون نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وہ پولیو کا شکار ہیں اور والدین بھی دنیا میں نہیں بمشکل انہوں نے میٹرک ایف ایس سی میں ٹاپ کیا پھر پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹرز آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی اور فارما سسٹ بن گئی وہ کئی سالوں سے چودہ ہزار ماہوار پر بطور فارما سسٹ ملازمت کررہی ہیں انہیں ایڈہاک یا کنٹریکٹ پر ملازمت دی جائے جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں آپ کو ضرور ملازمت ملے گی میں آپ کی ہمت پر آپ کو داد دیتا ہوں آپ آج محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے ایڈیشنل سیکرٹری سے ملیں آپ کو ضرور اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -