40 فیصد سے زائد طلبہ کے سکول چھوڑنے پر صوبہ بھر کے 127 سکول سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری

40 فیصد سے زائد طلبہ کے سکول چھوڑنے پر صوبہ بھر کے 127 سکول سربراہان کو شوکاز ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 40 فیصد سے زائد طلباء کے سکول چھوڑجانے پر صوبہ بھر کے 127 سکول (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 40 فیصد سے زائد طلباء کے سکول چھوڑجانے پر سخت ایکشن لیا ہے اور اس سلسلے میں127 سکول سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔جواب داخل ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے اس وقت انرولمنٹ مہم جاری ہے اورداخلے کے ہدف میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -