پانی و بجلی کے وزراء کی جنوبی پنجاب میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بند ہونے سے صارفین مایوسی کا شکار ہوگئے

پانی و بجلی کے وزراء کی جنوبی پنجاب میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بند ہونے سے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر و وزیر مملکت پانی وبجلی نے 6ماہ میں جنوبی پنجاب میں کوئی کھلی کچہری نہیں لگائی ۔جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے 55 لاکھ سے زائد صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزراء کی کھلی کچہریوں کے منتظر ہیں۔ وزیرمملکت پانی وبجلی نے ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ لیکن گزشتہ 6 ماہ میں انہوں نے بھی کوئی کھلی کچہری نہیں لگائی۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے دورہ ملتان کا متعدد بار اعلان کیا گیا لیکن وہ نہیں آئے اور نہ ہی کہیں خطے میں کھلی کچہری لگائی۔ جب کہ وفاقی وزیر اور وزیر مملکت پانی وبجلی کی جانب سے سخت اقدامات نہ ہونے سے اب صارفین مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہورہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -